ابنا: اطلاعات کے مطابق سی آئی اے کے اعلیٰ عہدے دار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹرڈیوڈ پیٹریاس نے تجویزدی ہے کہ پاکستان اور یمن سمیت دہشت گردی سے متاثرہ خطوں میں ڈرون حملوں کیلئے جاسوس طیاروں کی تعدادبڑھائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس مطالبے کی منظوری کی صورت میں 10 مزید ڈرون طیارے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ گزشتہ چند برسوں سے ڈرون آپریشن میں 30 سے 35 طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔
.....
/169